ااہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عراق اور شام میں غیر ملکی دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
واضح ہو کہ ایک بڑی تعداد میں تکفیری دہشت گرد عرب اور مغربی ممالک سے شام اور عراق کا رخ کر رہے ہیں۔ شام اور عراق کے حکام کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کو سعودی عرب، قطر، ترکی اور امریکہ سمیت مغربی ممالک کی حمایت حاصل رہی ہے، تاہم اب یہی ممالک ان کے خلاف فوجی کارروائی میں پیش پیش ہیں۔
حال ہی میں یورپی یونین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش میں شامل ہونے والے مغربی ممالک کے دہشت گردوں کی تعداد 3000 سے زائد ہو چکی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ قاتل صرف ایک ہی زبان سمجھتے ہیں اور وہ طاقت کی زبان ہے۔
اوباما نے کہا اس قسم کے قاتل صرف ایک زبان سمجھتے ہیں اور وہ طاقت کی زبان ہے۔ امریکہ ایک وسیع اتحاد کے ساتھ مل کر موت کے اس نیٹ ورک کو ختم کرے گا۔
.......
/169